لاہور ہائیکورٹ نے سگریٹ، پان اور تمباکو کی تشہیر پر پابندی سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن درست قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
جسٹس راحیل کامران شیخ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی صحت کا تحفظ اور صحت مند ماحول کا قیام آئینی تقاضا ہے جبکہ تمباکو مصنوعات کی تشہیر کا کوئی مستقل آئینی حق موجود نہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ اشتہارات پر پابندی سے غیر قانونی تجارت کا خدشہ آئینی اعتراض کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ عدالت نے مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض بھی مسترد کردیا۔