سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے بالمقابل سرحد سے بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے گروہ کی دراندازی کا پتا چلا۔ سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان کارروائی 36 گھنٹے جاری رہی جس میں 15 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔