پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور بھارتی اسپانسرڈ 15 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کارروائی میں شامل جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی چوکس نگاہیں اور قربانیاں پاکستان کے لیے ایک مضبوط ڈھال ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے زور دے کر کہا کہ دہشتگردی کو ملک کے امن اور ترقی کی راہ میں کسی صورت رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور پاکستان کے خلاف ہمسایہ ملک کی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔