مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی 2027 تک بڑھا دی گئی: امریکی اخبار

image

امریکی اخبار کے دعوے کے مطابق پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی میں 2027 تک توسیع کردی ہے، جسے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے طویل ہونے کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے فوجی تعیناتیوں کی مدت بڑھانا اس بات کی علامت ہے کہ یہ تنازع اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم ایک غیر محدود فوجی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ صدر ٹرمپ کو مختلف آپشنز فراہم کیے جا سکیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نجی طور پر اپنے معاونین سے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے اعلان پر مشاورت کی ہے کیونکہ وہ ذاتی طور پر اس کے خاتمے کے حق میں ہیں۔

انہیں یقین ہے کہ اقتصادی دباؤ ایرانی حکومت کو اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دے گا۔ تاہم معاونین نے صدر کو خبردار کیا ہے کہ اس جنگ کے طول پکڑنے سے آنے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسی لیے ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ مڈٹرم الیکشنز تک ایران جنگ خاموشی سے جاری رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US