ایران کی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیتن یاہو

image

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے متحرک ہے اور ان کی ہدایت پر تمام متعلقہ ادارے اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہاں پہنچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت غزہ کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرچکا ہے، جبکہ ان کی جنگی مہم کا بنیادی مقصد حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح اور غیر عسکری بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US