وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ سانحہ پمز کے ذمہ داروں کے خلاف اگلے دو سے تین روز میں فوجداری قوانین کے تحت مقدمات کا اندراج شروع ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو معطل کیا جاچکا ہے، جبکہ تحقیقاتی کمیٹی اگلے دو دنوں میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ اس رپورٹ کے ذریعے معطل کیے گئے افراد کی انفرادی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا جس کے بعد ان کے خلاف الگ الگ کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پولیس اپنے طور پر بھی واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور وزارت کا لا ڈیپارٹمنٹ بھی اس معاملے پر قانونی کارروائی میں مصروف ہے، جس کے تمام حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔