کراچی: نجی اسپتال میں دورانِ ڈیلیوری نومولود جاں بحق

image

کراچی کے علاقے محمود آباد کے نجی اسپتال میں دورانِ ڈیلیوری نومولود گلے پر تیز دھار آلے کا زخم لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ورثا کے مطابق اسپتال عملے نے ڈیلیوری کے آدھے گھنٹے بعد بچے کو مردہ پیدا ہونے کی اطلاع دی، تاہم بعد میں بچے کی گردن پر تیز دھار آلے کا نشان اور خون بہتا ہوا دیکھا گیا۔

بچے کے تایا اشرف نے کہا کہ اہلخانہ قانونی کارروائی یا پوسٹ مارٹم نہیں چاہتے تاہم ایسے اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پولیس نے نومولود کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US