آیت نور کے والدین کے گھر پھر گونجی ننھی ہنسی، نومولود کا نام بھی آیت نور رکھ دیا

image

”اللہ اس ننھی آیت کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔“

”اللہ اسے صحت، خوشی اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔“

”اسے کبھی اپنی نظروں سے دور نہ ہونے دینا، اللہ اسے ہر دکھ اور تکلیف سے محفوظ رکھے۔“

ننھی آیت نور کے والدین، جنہوں نے اپنی پہلی بیٹی کو ایک انتہائی المناک سانحے میں کھو دیا تھا، ایک بار پھر والدین بن گئے ہیں۔ ہری پور سے تعلق رکھنے والی صرف 5 سالہ آیت نور کو 14 روز تک لاپتا رہنے کے بعد مردہ حالت میں ایک کنویں سے برآمد کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کے والدین کو انصاف کے لیے ایک طویل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔

بیٹی کی جدائی کا یہ صدمہ سہنے والے والدین نے اب اپنی زندگی میں امید کی ایک نئی کرن کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام بھی انہوں نے اپنی مرحوم بیٹی کی یاد میں آیت نور رکھا ہے۔

والدین نے نومولود بیٹی کی تصاویر اور خوشی کے لمحات شیئر کرتے ہوئے یہ خبر اپنے چاہنے والوں تک پہنچائی، جو پہلے بھی ان کے دکھ میں ان کے ساتھ کھڑے رہے تھے۔

ایک ایسے خاندان کے لیے جس نے ناقابلِ بیان غم برداشت کیا، ننھی آیت نور کی آمد یقیناً امید اور خوشی کا نیا پیغام ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی بچی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور والدین کے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US