اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثہ جات اور واجبات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکم کے مطابق نااہل قرار دیے جانے والے سابق ارکان میں عبداللطیف، صاحبزادہ محمد حامد رضا اور زرتاج گل شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سابق ارکان نے مقررہ مدت کے دوران اثاثہ جات و واجبات سے متعلق لازمی فارم بی جمع نہیں کرایا، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

الیکشن کمیشن نے 7 اگست 2026 کو جاری کیے گئے حکم کے تحت تینوں سابق ارکان کو نااہل قرار دیا۔ فیصلے کے مطابق جب تک متعلقہ سابق ارکان اپنے اثاثہ جات اور واجبات کا مطلوبہ گوشوارہ جمع نہیں کراتے، وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہی ان کی انتخابی اہلیت بحال ہونے کا معاملہ زیرِ غور آسکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US