نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ایک ہی ہفتے کے دوران دوسری بار بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ اس اضافے سے ملک بھر کے صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
قیمتوں میں کیے گئے اس اضافے کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت تمام کے تمام صارفین پر ہوگا، اور یہ اضافہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل 4 ستمبر کو بھی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا۔