بلوچستان کے محکمہ صحت نے طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 26 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 29 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں 26 لیڈی ڈاکٹرز، 2 میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین طویل عرصے سے اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے، جس پر محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا۔