27 ستمبر کا احتجاج، پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد میں اختلافات سامنے آگئے

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 27 ستمبر کو احتجاج کا پلان شروع ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن اتحاد کے تحفظات کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دینے سے قبل اپوزیشن اتحاد کو اعتماد میں نہیں لیا، جس پر تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے تحفظات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنما احتجاجی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت نہ ہونے پر اپنے چیمبرز تک محدود رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور سہیل آفریدی کی جانب سے بھی دونوں اپوزیشن رہنماؤں کو احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

تحریک تحفظ آئین کی جانب سے تحفظات سامنے آنے کے بعد اسد قیصر نے علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی اور انہیں منانے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اسد قیصر نے 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے پہلی باضابطہ دعوت دی اور رسمی مشاورت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اہم سیاسی فیصلوں اور احتجاجی سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں بروقت اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US