اسلام آباد میں تھانہ ترنول کی حدود میں ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آگ کے باعث دکان میں موجود سامان کے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آگ کی شدت کے باعث قریبی دکانوں اور وہاں موجود سامان کو بھی خطرات لاحق ہوگئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع متعلقہ امدادی اداروں کو دے دی گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیوں کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
آگ لگنے کی فوری وجہ اور ہونے والے نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔