9 مئی، جلاؤ گھیراؤ مقدمات، سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک، شفیع جان کے وارنٹ گرفتاری جاری

image

پاکستان میں 9 مئی کے واقعات اور جلاؤ گھیراؤ میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ مقدمات میں نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US