لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، حبس برقرار

image

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور رم جھم کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، تا ہم کچھ مقامات پر دھوپ نکلنے سے حبس کی شدت برقرار ہے۔

مال روڈ، لبرٹی چوک اور ایم ایم عالم روڈ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، تاہم بارش کا سلسلہ رکتے ہی دھوپ اور حبس کی صورتحال دوبارہ پیدا ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 17 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US