ملک کے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

image

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک کے مختلف دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائرز میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 10 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1544.47 فٹ اور ذخیرہ 52 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ منگلا میں پانی کی سطح 1220.15 فٹ اور ذخیرہ 55 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ ریزروائر میں سطح 646.10 فٹ جبکہ ذخیرہ 1 لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کے مطابق تربیلا کے مقام پر آمد 1,31,500 اور اخراج 1,55,000 کیوسک، چشمہ بیراج پر آمد 1,85,900 اور اخراج 1,65,000 کیوسک، منگلا پر آمد 11,400 اور اخراج 30,000 کیوسک، ہیڈ مرالہ پر آمد 41,300 اور اخراج 14,200 کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 18,900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ اور صبح 6 بجے کی ریکارڈنگ پر مبنی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US