آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور اور بھمبر میں 100 دن کے طویل تعطل کے بعد موبائل ڈیٹا سروس بالآخر بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو 4G انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ گئی ہے۔
انٹرنیٹ کی مسلسل 3 ماہ سے زائد بندش کے باعث شہریوں، طلبہ اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
سروس معطل رہنے سے نہ صرف کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ آن لائن کام کرنے والے افراد کا روزگار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا۔
موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی کے ساتھ ہی علاقے میں ڈیجیٹل رابطوں کا نظام بحال ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی واپسی ان کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس سے اب آن لائن کاروبار، ڈیجیٹل خدمات اور دیگر روزمرہ سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور اور بھمبر میں 100 دن کے طویل تعطل کے بعد موبائل ڈیٹا سروس بالآخر بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو 4G انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ گئی ہے۔
انٹرنیٹ کی مسلسل تین ماہ سے زائد بندش کے باعث شہریوں، طلبہ اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ کاروباری، تعلیمی سرگرمیاں اور آن لائن روزگار بھی متاثر ہوا تھا۔
سروس کی بحالی کے ساتھ ہی علاقے میں ڈیجیٹل رابطوں کا نظام بحال ہو گیا ہے اور شہریوں نے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے آن لائن کاروبار اور روزمرہ کی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ جائیں گی۔