اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں 135 میگاواٹ کے تونسہ ہائیڈرو پاور منصوبے کی فیزیبلٹی کا دیرینہ اور التوا کا شکار معاملہ کامیابی سے حل کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس توانائی منصوبے کا آغاز بنیادی طور پر 2011 میں 120 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے ساتھ کیا گیا تھا، تاہم مختلف رکاوٹوں کے باعث یہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا جس کی رکاوٹیں دور کرنے میں ایس آئی ایف سی کی مربوط رابطہ کاری نے کلیدی کردار ادا کیا۔
منصوبے کے اسسٹنٹ سی ای او کے مطابق اس اقدام سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور منصوبے کی تکمیل سے ملک میں صاف اور سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔