ضلع شیرانی میں ترقی کا نیا دور: 689.99 ملین کی لاگت سے 115 منصوبے مکمل

image

حکومتِ بلوچستان کے ترقیاتی اقدامات کے نتیجے میں ضلع شیرانی میں منظور کیے گئے 116 ترقیاتی منصوبوں میں سے 115 منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 689.99 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ان منصوبوں کے باعث علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے، جس سے مقامی شہریوں کے معیارِ زندگی اور علاقے کی سماجی و معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US