FWO کی جانب سے ایم ٹو پر پیچ ورک جاری؛ موٹروے پولیس کی ڈرائیوروں کو لین ڈسپلن اور احتیاط کی ہدایت

image

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایم ٹو ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافروں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق خانقاہ ڈوگراں نارتھ باؤنڈ پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کی جانب سے سڑک کی مرمت اور پیچ ورک کا کام جاری ہے، جس کے باعث سڑک کی دوسری اور تیسری لین کو تقریباً 200 سے 250 میٹر کے رقبے پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ مقام پر کونز اور ڈائیورژن بورڈز نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ ترجمان نے ڈرائیوروں کو گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے، لین ڈسپلن کی پابندی کرنے اور سفر کے دوران مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US