مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری

image

پٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، جس میں مرکزی و مقامی رہنما اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عثمان آکاش اور دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم لیوی فوری ختم کرے، غیر ضروری حکومتی اخراجات اور حکمران طبقے کی مفت پٹرول و گاڑیوں سمیت دیگر مراعات کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور کرپشن عروج پر ہے اور کروڑوں بچے وسائل کی عدم دستیابی کے باعث تعلیم سے محروم ہیں۔

دھرنے میں شریک شہریوں نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خورونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے جس سے عام آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔

شرکا اور رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاامتیاز احتساب یقینی بنایا جائے اور ٹیکس دہندگان کا پیسہ عوام کی تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات پر خرچ کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US