کراچی میں آج بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ گرمی کی شدت 42 سے 48 ڈگری محسوس ہونے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق دوپہر 12 سے ایک بجے کے بعد مضافاتی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ایم نائن، ڈی ایچ اے، گڈاپ، ملیر، اسکیم 33، گلشن حدید اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی کے دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے 45 سے 60 فیصد امکانات ہیں، تاہم شہر میں فی الحال شدید بارش متوقع نہیں۔