وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

image

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔

ملاقات میں وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان ہم آہنگی مزید بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US