یو این جنرل اسمبلی اجلاس: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اعلیٰ سطح پر قریبی رابطہ کاری کی ہدایت

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی تیاریوں اور پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اور ایڈیشنل سیکریٹری اقوام متحدہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو مجوزہ پروگرام پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں، دوطرفہ روابط اور جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی دیگر اہم سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے ترجیحات اور انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کی مؤثر شرکت یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ کاری اور بھرپور تیاری کی ہدایت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US