وزیر اعظم شہباز شریف نے مکہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے دفاع میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ’مکہ دفاعی اتحاد‘ جارحانہ نہیں تاہم دفاعی وعدوں سے متعلق آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر نہیں بتائی جا سکتیں۔
- حوثیوں کے خلاف سعودی قیادت والے اتحاد کا دعویٰ ہے کہ مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ہے
- حوثی گروہ کے ایک عہدیدار نے مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش کے سعودی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’کھلا جھوٹ‘ قرار دیا ہے
- وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے دفاع میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے
- پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ جارحانہ نہیں اور دفاعی وعدوں کی آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر نہیں بتائی جا سکتیں
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے کے باعث محتاط رہنے کی ہدایت
شہباز شریف کی مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت: مکہ معاہدہ جارحانہ نہیں، دفاعی وعدوں کی آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر نہیں بتائی جاتیں، ترجمان پاکستان فوج