کرک کے علاقے نیو کڑپہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او داؤد خان اور اہلکار فرہاد معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے اچانک انہیں نشانہ بنا کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک عمران خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری ککے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر شواہد سے متعلق تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔