پی ایم ایل نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر نامزد کردیا

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا نیا صدر نامزد کر دیا۔

ڈاکٹر نجیب نقی کی بطور صدر آزاد جموں و کشمیر نامزدگی پر وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور دیگر وزراء نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے 24 ستمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے، جس کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ بھی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US