سانحہ پمز میں ایک اور افسوسناک خبر سامنے آگئی۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران 14 بچوں کی اموات کے بعد زندہ بچ جانے والی واحد بچی ایزل بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔
واقعے کے وقت ایک نرس نے ایزل کو آگ اور دھویں سے نکال کر بچا لیا تھا تاہم دھویں سے متاثر ہونے کے باعث ننھی بچی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج تھی۔
آصفہ بی بی نے بتایا کہ ایزل ان کی پہلی اولاد تھی۔ ننھی بیٹی کے انتقال نے خاندان کو غمزدہ کر دیا ہے۔