کراچی پورٹ کا بحری کنیکٹیویٹی انڈیکس 343 تک پہنچ گیا، وفاقی وزیر بحری امور

image

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کی عالمی بحری رابطہ کاری (پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس) کا اسکور 343 تک پہنچ گیا ہے، جس کی بدولت پاکستان عالمی درجہ بندی میں 34ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ انڈیکس دنیا بھر کی تقریباً 900 بندرگاہوں کے ڈیٹا پر مبنی ہے، اس لیے عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن میں بہتری ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس پیش رفت سے پاکستان کے عالمی تجارت کے ساتھ مضبوط انضمام کی عکاسی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بہتر بحری رابطوں سے مقامی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عالمی منڈیوں تک ان کی رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ بندرگاہوں کی ترقی اور تجارتی سہولت کاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور کراچی پورٹ کی یہ پیش رفت پاکستان کی عالمی تجارتی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US