دفترِ خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا کہ مکہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک نہایت گھناؤنا اور تشویشناک اقدام ہے، جس نے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے، جہاں دونوں فریقوں نے مارب، تعز اور الحدیدہ سمیت مختلف محاذوں پر حملوں کے دعوے کیے ہیں۔
مکہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناقابلِ برداشت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان