اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے پنجاب پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

image

وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی تیاریاں مکمل کرلیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کیلیے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو سیاسی جماعت کی جانب سے دی گئی لانگ مارچ کی کال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، جبکہ اہم داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

سیکیورٹی پلان کے تحت اٹک میں 8 ڈی آئی جیز، 15 ایس ایس پیز سمیت تقریباً 30 ہزار افسران و اہلکار امن و امان کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے نفری، وسائل اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US