وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 8 لاکھ سے زائد ٹوکنز جنریٹ کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ ملک بھر میں اس اسکیم کے شفاف اور ہموار نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے کنٹرول روم کے ذریعے رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا رہی ہے। رپورٹ کے مطابق جنریٹ کیے گئے ٹوکنز کے استعمال (ریڈیمپشن) کی فہرست میں پنجاب اور اسلام آباد سب سے آگے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ یہ اقدام ملک میں مستحق اور ضرورت مند افراد کو ریلیف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔