پاک آئی ڈی ایپ سے پنشنرز کو گھر بیٹھے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر شہریوں کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے عمل میں مزید تیزی لائی گئی ہے، نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان کردیا۔

نادرا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد پنشنرز نے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کیا، جن میں تقریباً 52 فیصد نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 74 ہزار 906 پنشنرز نے پاک آئی ڈی ایپ، ایک لاکھ 34 ہزار 521 نے نادرا رجسٹریشن سینٹرز، 24 ہزار 248 نے ای سہولت مراکز جبکہ 3 ہزار 585 پنشنرز نے موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

نادرا کے مطابق تقریباً 40 فیصد پنشنرز نے رجسٹریشن سینٹرز اور 7 فیصد نے ای سہولت مراکز سے یہ سہولت حاصل کی۔

نادرا نے کہا ہے کہ پنشنرز اب پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں، جس سے انہیں نادرا مراکز پر حاضری دینے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US