اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی: دہشت گرد بن کر آئیں گے تو واپس نہیں جانے دیں گے، طلال چوہدری

image

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پرامن شہری کے طور پر آئے تو اس کا استقبال ہے، لیکن اگر کوئی دہشت گرد بن کر آئے گا تو اسے واپس جانے نہیں دیا جائے گا اور کسی بھی قسم کا غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے واضح کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اور دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے یا کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان سے دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکا، وہاں عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور وہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے خود کے پی کو سومنات بنا دیا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے خود ہی اپنا اصل منصوبہ ظاہر کر دیا ہے، تاہم اس قسم کی سوچ کو کسی صورت آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US