پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

image

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپھان کوہ، پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US