امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ کن مرحلہ آچکا ہے اور آنے والے دنوں میں خطے میں بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تین ممکنہ راستوں کا ذکر کیا جن میں فوجی کارروائی، مزید معاشی دباؤ یا معاہدہ شامل ہیں۔ انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ امریکی حکومت نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزے دینے کی اجازت پہلے ہی دے دی ہے۔