خبر رساں ادارے العربی الجدید کے مطابق دوحہ میں ایرانی نمائندوں اور قطری ثالثوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، اور اطلاعات ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی بحالی پر اتفاقِ رائے پیدا ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت قطری ثالثوں اور ایرانی حکام کے درمیان تقریباً 12 گھنٹے طویل بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے۔
دوحہ میں پیش رفت، ایران اور امریکہ کے براہِ راست مذاکرات کی بحالی کا امکان