طاقتور سمندری طوفان جاپان کے بحرالکاہل سے متصل ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث کانتو ریجن سمیت مشرقی جاپان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث موسم کی صورتحال میں تیزی سے شدت آسکتی ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹائیفون دوجان کے اختتام پر ٹوکیو کے میٹروپولیٹن علاقے کے قریب سے گزرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے دوران شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔