ٹرمپ انتظامیہ کی اپنی ڈیجیٹل نشریات شروع، ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا گیا

image

وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر ’ٹرمپ ٹی وی دی ایسنشلز اسٹیشن‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والی ویڈیو اسٹریمنگ سروس لانچ کردی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق چینل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم تقاریر، اعلانات، انتظامیہ کی سرگرمیوں اور دیگر نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی جبکہ مواد کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ نشریات وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

’ٹرمپ ٹی وی‘ کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب وائٹ ہاؤس نے CNN، MS NOW اور پولیٹیکو کے صحافیوں کا داخلہ روک دیا ہے۔ مذکورہ اداروں نے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے جبکہ بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی وائٹ ہاؤس پریس پول کی کوریج معطل کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US