آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 22 ستمبر 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔