لانگ مارچ کے لیے پولیس نفری اسلام آباد روانہ، لیڈی اہلکاروں سے فیلڈ ڈیوٹی لینے کا فیصلہ

image

لانگ مارچ کے سلسلے میں پولیس کی بیشتر نفری اسلام آباد روانہ ہونے کے بعد تھانوں میں لیڈی پولیس اہلکاروں سے فیلڈ ڈیوٹی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ ڈیوٹی کے لیے پولیس نفری اسلام آباد روانہ ہونے کے باعث تھانوں میں دستیاب لیڈی پولیس اہلکاروں کو مختلف فیلڈ ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی پولیس اہلکار 15 ایمرجنسی کالز پر رسپانس دیں گی جبکہ تھانوں میں سنتری ڈیوٹی بھی لیڈی پولیس اہلکار انجام دیں گی۔

ڈے گشت کے دوران لیڈی پولیس اہلکار پولیس گاڑی میں 15 کالز پر رسپانس دیں گی۔ ضرورت پڑنے پر دو، دو لیڈی پولیس اہلکاروں کو نائٹ گشت پر بھی تعینات کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق دستیاب نفری کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور عوامی شکایات پر فوری رسپانس یقینی بنانے کے لیے مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US