راولپنڈی میں کل تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ضلعی انتظامیہ

image

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور چھٹیوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں فی الحال کسی بھی شاہراہ کو بند نہیں کیا گیا، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی رابطہ سڑکیں اور دیگر علاقوں سے منسلک راستے بھی کھلے رہیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹراسٹی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق بحال رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، صورتحال میں کسی بھی تبدیلی یا کسی نئے فیصلے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US