اسلام آباد کے 147 پیٹرول پمپس پر وزیراعظم ریلیف اسکیم فعال

image

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کرکے وزیراعظم کی جانب سے فراہم کردہ پیٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر طلال چودھری نے کہا کہ اسلام آباد کے 147 پیٹرول پمپس پر وزیراعظم کی ریلیف اسکیم کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ اسکیم سے صرف ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان مستفید ہو چکے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کی ریلیف اسکیم کے تحت مستحق شہریوں کو پیٹرول کے حصول میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ پٹرول پمپس پر فسیلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

طلال چودھری نے پیٹرول پمپس پر اسکیم کے تحت شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریلیف کے حصول میں شہریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US