ٹرمپ جنگی طیاروں کی گھن گرج سے چونک گئے، شی جن پنگ کا پُرسکون ردعمل وائرل

image

چینی صدر شی جن پنگ کے امریکا پہنچنے پر ہونے والی شاندار استقبالی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کا جنگی طیاروں کی پرواز کے دوران مختلف ردعمل توجہ کا مرکز بن گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوائنٹ بیس اینڈریوز میں شی جن پنگ کے استقبال کے دوران امریکی جنگی طیارے فضا سے گزرے تو ان کی گونج دار آواز پر ٹرمپ ایک لمحے کے لیے آنکھیں بند کرتے اور قدرے جھکتے نظر آئے۔ دوسری جانب شی جن پنگ اسی دوران نسبتاً پُرسکون کھڑے رہے اور ان کے چہرے پر کوئی نمایاں ردعمل دکھائی نہیں دیا۔

یہ فضائی مظاہرہ شی جن پنگ کے استقبال کے لیے منعقد کی گئی باقاعدہ تقریب کا حصہ تھا، جس میں امریکی فضائیہ کے بی ون بمبار طیاروں سمیت دیگر جنگی طیاروں نے فلائی اوور کیا۔ ٹرمپ اور شی جن پنگ تقریب کے دوران ایک ساتھ کھڑے تھے جب طیارے ان کے اوپر سے گزرے۔

دونوں رہنماؤں کے اس مختصر مگر مختلف ردعمل کو کیمرے نے محفوظ کرلیا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرنے لگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US