عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، برینٹ خام تیل 105.84 ڈالر کا ہوگیا

image

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی ہے۔

تجارتی عمل کے دوران عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت بڑھ کر 105.84 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دوسری جانب امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی مسلسل اضافے کے بعد 94.67 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتوں کے اس اچانک اور نمایاں اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور شرح نمو پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US