بحرالکاہل میں بننے والا طوفان نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا جبکہ ہفتے کے اختتام تک اس کے کیٹیگری 3 تک شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان نولو امریکی ریاست ہوائی کی جانب بڑھ رہا ہے ہوائی میں طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
بگ آئی لینڈ میں شدید بارشوں، سیلاب اور ساحلی علاقوں میں خطرات کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔