آئی ایل ٹی ٹوئنٹی (DP World ILT20) کے سیزن 5 پلیئر آکشن میں کھلاڑیوں کی بولی کے اہم نتائج سامنے آگئے ہیں۔
لیام لیونگسٹن کو گلف جائنٹس نے 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں خرید لیا، جس کے بعد وہ آئی ایل ٹی کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔
رحمان اللہ گرباز کو گلف جائنٹس نے رائٹ ٹو میچ (RTM) کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالرز میں خریدا۔
جنوبی افریقہ کے سینیئر بیٹر فف ڈوپلیسی کو دبئی کیپیٹلز نے 3 لاکھ ڈالرز میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
پاکستان کے بابر اعظم کو ڈیزرٹ وائپرز نے ان کی بیس پرائز 80 ہزار ڈالرز میں خرید لیا۔ ان پر ڈیزرٹ وائپرز کے علاوہ کسی دوسری فرنچائز نے بولی نہیں لگائی۔
افغانستان کے بیٹر ابراہیم زادران کو گلف جائنٹس نے 65 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا، اور وہ آکشن میں فروخت ہونے والے پہلے غیر ملکی مارکی کھلاڑی بنے۔
ابراہم احمد ابوظہبی نائٹ رائڈرز میں 46 ہزار ڈالرز کے عوض مسلسل تیسرے سیزن کے لیے واپس آئے۔
اجے کمار ابوظہبی نائٹ رائڈرز میں 40 ہزار ڈالرز میں شامل ہوئے۔
علی نصیر کو شارجہ واریرز نے 40 ہزار ڈالرز میں خریدا۔
ظہور خان کو ایم آئی ایمریٹس نے 30 ہزار ڈالرز میں برقرار رکھا، جہاں وہ مسلسل پانچویں سیزن ایکشن میں نظر آئیں گے۔
جنائد صدیق کو شارجہ واریرز نے 10 ہزار ڈالرز میں اپنے نام کیا۔
متیع اللہ خان کو گلف جائنٹس نے 10 ہزار ڈالرز میں اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
دھرو پاراشر کو گلف جائنٹس نے 10 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا۔
نیلانش کسوانی کو ڈیزرٹ وائپرز نے 10 ہزار ڈالرز میں خریدا۔
فخر زمان کو بھی بیس پرائس پر ڈیزرٹ وائپرز نے خرید لیا۔