ورلڈ کپ میں ایک نہیں، دو بار پاک بھارت مقابلہ؟ شیڈول سامنے آگیا

image

آئی سی سی نے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ دونوں روایتی حریف 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں مدمقابل ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے سپر 7 مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں کے دوبارہ آمنے سامنے آنے کا امکان موجود ہے۔ موجودہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا دوسرا مقابلہ 7 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں ہوگا تاہم یہ میچ دونوں ٹیموں کی سپر 7 مرحلے تک رسائی سے مشروط ہے۔

اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچتی ہیں تو شائقین کو ایک اور پاک بھارت ٹاکرا بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ورلڈ کپ کا فائنل 21 نومبر 2027 کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US