ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی پیشگی مصروفیات کی وجہ سے ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
اے سی سی کے مطابق، انہوں نے ٹورنامنٹ کے گولڈ اور برونز میڈل میچز میں حصہ لینے والی تمام چاروں ٹیموں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایشین گیمز 2026 میں گولڈ اور برونز میڈل کے اہم مقابلے کل کھیلے جائیں گے، جہاں گولڈ میڈل کے لیے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ برونز میڈل کے میچ میں بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔