امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران سے جنگ کے خاتمے اور معاہدے کےلیے تیار ہے، تاہم تہران کو اپنے جوہری افزودگی پروگرام میں لچک دکھانا اور افزودگی کی صلاحیت کم کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا تو 60 فیصد افزودہ ایندھن تیار کرنے کی ضرورت نہیں۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کے طاقت کے ڈھانچے میں فیصلہ سازی کے اصل اختیار کے حوالے سے اب بھی واضح نہیں کہ تہران میں فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے امریکا ایرانی صدر اور وزیرخارجہ سے مذاکرات کر رہا ہے اور یہ واضح نہیں کہ ایران کے طاقت کے ڈھانچے میں ان دونوں کے پاس کتنے اختیارات ہیں۔